• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 149438

    عنوان: میری اپنی ذاتی کمائی میں شریعت کے مطابق والدین کے علاوہ میرے بھائیوں اور بہنوں کا بھی کوئی حصہ ہے یا نہیں؟

    سوال: میرے والد ریٹائرڈ ٹیچر ہیں اور میرے بھائی بھی ٹیچر ہوگئے ہیں، میں سعودی عرب میں کام کرتاہوں۔ میں صرف میں یہ جاننا چاہ رہاتھا کہ کیا یہاں سعودی عرب میں میری اپنی ذاتی کمائی میں شریعت کے مطابق والدین کے علاوہ میرے بھائیوں اور بہنوں کا بھی کوئی حصہ ہے یا نہیں؟ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 149438

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 548-465/sd=6/1438

    آپ کی زندگی میں آپ کی کمائی میں شرعاً آپ کے بھائی کا کوئی حصہ متعین نہیں ہے، اسی طرح والدین اگر ضرورت مند نہیں ہے، تو آپ کی کمائی میں اُن کا بھی کوئی حق نہیں ہے، البتہ اگر آپ کو اللہ تعالی نے مالی وسعت دے رکھی ہے، تو صلہ رحمی کا تقاضہ یہ ہے کہ اپنے بھائیوں کی ضروریات کا خیال رکھیں اور آپ کے انتقال کے بعد آپ کے متروکہ مال میں شرعی ورثاء کا حصہ ہوگا، جس میں حسب شرائط بھائی کا بھی حصہ ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند