• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 147096

    عنوان: والدہ کا انتقال ہوگیا نانا اور والد حیات ہیں وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟

    سوال: میری والدہ کا انتقال ۱ ماہ قبل ہواہے ۔ ورااثت کی تقسیم کس طرح کی جاے ؟میرے نانا اور والد صاحب حیات ہیں۔

    جواب نمبر: 147096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 294-243/B=3/1438

     

    صورتِ مسئولہ میں آپ کی والدہ کا کل ترکہ بعد اداءِ حقوقِ متقدمہ علی الارث بارہ حصوں پر تقسیم ہوگا جس میں سے آپ کے نانا کو دو حصے آپ کے والد صاحب کو تین حصے اور مابقیہ کل سات حصے آپ کو ملیں گے۔ نقشہ درج ذیل ہے:

    کل حصے   =       ۱۲

    -------------------------

    زوج     =       ۳

    اب      =       ۲

    ابن      =       ۷

     

    نوٹ: یہ جواب اس تقدیر پر ہے کہ میت کے مذکورہ بالا ورثہ کے علاوہ اور کوئی شرعی وارث نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند