• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 9614

    عنوان:

    میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر کچھ مستند کتابیں جاننا چاہتا ہوں۔ برائے کرم مجھے کچھ کتابوں کے نام بتائیں جس کے ذریعہ سے میں اسلام کے بارے میں اپنی بنیادی معلومات میں اضافہ کرسکوں۔ جو کہ آسان اردو میں ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9614

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2549=2549/ ھ

    حضرت مولانا محمد ادریس صاحب رحمة اللہ علیہ کی تصنیف : سیرة المصطفیٰ ، صلے اللہ علیہ وسلم۔

    (ب) نشر الطیب في ذکر النبي الحبیب، صلے اللہ تعالیٰ علیہ وسلم (مصنفہ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ)

    (ج) سیرتِ خاتم الانبیاء، (مصنفہ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب نور اللہ مرقدہ)

    (د) خصائل نبوی (تصنیف حضرت مولانا محمد زکریا صاحب شیخ الحدیث رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعة)

    (ھ) اسوہٴ رسول اکرم، (مصنفہ ڈاکٹر عبدالحی صاحب عارفی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند