• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 9154

    عنوان:

    رشید احمد گنگوہی صاحب (رحمة اللہ علیہ)کا شجرہ نسب کیا ہے؟ اور تذکرة الرشید میں ہے رشید احمد صاحب(رحمة اللہ علیہ) اس دنیا سے چلے گئے مگر ان کے تصرفات دونوں عالم میں برابر کام کررہے ہیں۔ اس بارے میں تفصیل سے وضاحت فرمائیں تاکہ ان کی عظمت کا پتہ چل سکے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1198=1198/م

    رشید احمد گنگوہی رحمة اللہ علیہ ماں اور باپ دونوں سلسلوں سے شریف النسب یعنی نجیب الطرفین شیخ زادہ انصاری اور ایوبی النسل تھے، باپ کی جانب سے خاندانی سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا شید احمد بن مولانا ہدایت احمد صاحب بن قاضی پیر بخش صاحب بن قاضی غلام حسن بن قاضی غلام علی بن قاضی علی اکبر بن قاضی محمد اسلم الانصاری الایوبی رحمة اللہ علیہم اجمعین۔ ماں کی جانب سے سلسلہٴ نسب طویل ہے، دیکھئے تذکرة الرشید ص۱۳۔ آپ کی نسبی جلالت وعظمت کے لیے یہی کافی ہے کہ آپ کا سلسلہٴ نسب صحابی رسول ابوایوب انصاری سے ملتا ہے۔ تذکرة الرشید میں یہ عبارت کہ: ?رشید احمد صاحب اس دنیا سے چلے گئے مگر ان کے تصرفات دونوں عالم میں برابر کام کررہے ہیں? کہاں ہے براہ کرم صفحہ نمبر اور مطبع کا نام تحریر فرماکر دوبارہ سوال کریں، پھر اس کے بارے میں ان شاء اللہ وضاحت کی جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند