• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 9135

    عنوان:

    آپ بیتی کتاب میں یہ واقعہ ہے کہ نانوتہ میں ذرا بخار کی کثرت ہوئی تو جو شخص مولانا یعقوب صاحب رحمة اللہ علیہ کی قبر سے مٹی لے جاکر باندھ لیتا اس کو آرام ہوجاتا۔ اس بارے میں بتائیں کہ مولانا یعقوب صاحب رحمة اللہ علیہ کون تھے اور ان کے بارے میں تفصیل سے بتائیں تاکہ ان کی عظمت کا پتہ مزید چلے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9135

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2236=1827/ ب

    حضرت مولانا یعقوب صاحب بہت بڑے ولی تھے اور دارالعلوم دیوبند کے پہلے صدر مدرس تھے۔ حضرت مولانا شاہ اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ کے استاذ محترم تھے، بڑے متبع سنت بزرگ تھے۔ ان کے سب شاگردانِ کرام بھی آسمان علم وہدایت کے آفتاب و ماہتاب بنے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کی قبروں کو نور سے منور فرمائے۔ ان کے درجات بلند فرمائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند