• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 7233

    عنوان:

    کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھا؟

    سوال:

    کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھا؟

    جواب نمبر: 7233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 850=850/ م

     

    جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھا، فتاویٰ محمودیہ میں لکھا ہے کہ: امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں ام الموٴمنین حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا ایک واقعہ نقل کیا ہے، اس میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا دوپہر کے وقت تشریف لانا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہٴ مبارک ہونا صاف صاف مذکور ہے۔ قالت بینما أنا یومًا بنصف النھار إذ أنا بظل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقبل الخ مسند أحمد ج۵ ص۲۳۱۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند