• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 6429

    عنوان:

    مجھے بتائیں کہ کیا جس آیات اورحدیث کو چاروں امام میں سے کسی نے نہیں لیا ہو تووہ قابل عمل ہے یا نہیں؟ (۲) میں جاننا چاہتا ہوں کہ 1200ہجری سے پہلے کی تفسیر کی کتاب کون کون سی ہے؟ ان کے مصنف اور تاریخ کے ساتھ مجھے بتائیں مہربانی ہوگی؟ (۳) سب سے پہلے اردو تفسیر نیز ترجمہ قرآن کے بارے میں بتائیں ،اس کے مصنف اور تاریخ کے ساتھ؟ (۴) مجھے کوئی ایسی کتاب کا نام بتائیں جس سے تقلید امام اچھی طرح سمجھ میں آجائے؟ (۵) کوئی کتاب کا نام بتائیں جس میں بریلوی کے تمام سوالات، اشکالات اور اعتراضات کاجواب ہو۔ جلد سے جلد جواب دیں مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 833=764/ ل

    (۱) جن آیات واحادیث کو چاروں اماموں میں سے کسی نے نہ لیا ہو تو ظاہریہی ہے کہ وہ آیات و احادیث منسوخ ہوں گی، ایسی آیات واحادیث پر عمل کرنا درست نہیں۔

    (۲) عہد صحابہ میں کوئی تفسیر مرتب انداز میں نہیں تھی، البتہ عہد تابعین میں اسکا کچھ ثبوت ملتا ہے، جیسے صحیفہ ابن ابی طلحہ، صحیفہ ابوجعفر الرازی، إن التفسیر لم یکن مدونًا ومرتبًا في کتب وصحائف إلی عھد الصحابة والتابعین نعم ھناک أجزاء منسوبة إلی التابعین رووھا عن الصحابة کصحیفة ابن أبي طلحة رواھا عن ابن عباس وکذا تثبت نسخة کبیرة عن ابن أبي بن کعب یرویھا أبوجعفر الرازي عن الربیع (نفحات العبیر:۲۸۴ اور بارہ سو سال پہلے بہت سی تفسیریں لکھی گئی ہیں، مثلاً تفسیر ابن کثیر، جلالین شریف، تفسیر قرطبی، تفسیر ابوسعود وغیرہ۔

    (۳) شاہ ولی اللہ نے سب سے پہلے قرآن کریم کو عربی زبان سے فارسی میں منتقل کیا، ان کے بعد ان کے بیٹے شاہ عبدالعزیز نے فارسی میں قرآن کی تفسیر عزیزی لکھی اوران کے بعد ان کے دوسرے بیٹوں؛ شاہ رفیع الدین اور شاہ عبدالقادر نے فارسی سے اردو میں قرآن کے ترجمے کیے۔

    (۴) آپ الکلام المفید في اثبات التقلید، مطالعہٴ غیرمقلدیت، رد غیرمقلدیت کا مطالعہ کریں۔

    (۵) آپ رد رضاخانیت، تحفة الجنة لاہل السنة وغیرہ کا مطالعہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند