• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 61190

    عنوان: مولانا محمد ادریس کاندھلوی صاحب کون ہیں؟ جہاں تک مجھے علم ہے کہ شاید وہ تبلیغی جماعت کے بانی ہیں۔میں ان کی ایک کتاب لایا ہوں جس کا نام ” عقائد الاسلام“ ہے، یہ عقائد پر بہت اچھی مفصل کتاب ہے۔مجھے اچھی لگی، اس لیے میں نے لی ہے۔

    سوال: مولانا محمد ادریس کاندھلوی صاحب کون ہیں؟ جہاں تک مجھے علم ہے کہ شاید وہ تبلیغی جماعت کے بانی ہیں۔میں ان کی ایک کتاب لایا ہوں جس کا نام ” عقائد الاسلام“ ہے، یہ عقائد پر بہت اچھی مفصل کتاب ہے۔مجھے اچھی لگی، اس لیے میں نے لی ہے۔

    جواب نمبر: 61190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 665-665/Sd=11/1436-U حضرت مولانا ادریس صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ بڑے مفسر اور محدث تھے، ۱۳۱۷ھ / ۱۸۹۹ء میں آپ کی پیدائش ہوئی، علامہ انور شاہ کشمیری اور علامہ شبیر احمد عثمانی جیسے کبار اہل علم سے آپ نے علم حاصل کیا، بعد میں دارالعلوم دیوبند میں شیخ التفسیر کے عہدے پر باقاعدہ فائز کیے گئے، ۱۹۷۴ء / ۱۳۹۴ھ میں ا نتقال ہوا، معارف القرآن اور مشکاة کی شرح ”التعلیق الصبیح“ آپ ہی کی تصنیف ہے اور عقائد الاسلام بھی حضرت ہی کی تصنیف ہے جو عقائد کے موضوع پر نہایت جامع کتاب ہے؛ لیکن تبلیغی جماعت کے بانی حضرت مولانا ادریس صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ نہیں ہیں، اِس جماعت کے بانی حضرت مولانا الیاس صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند