• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 61144

    عنوان: فیصلہ ہفت مسئلہ کتاب کی توثیق درکار

    سوال: کتاب “فیصلہ ہفت مسئلہ” کس کی تصنیف ہے اور پڑھنا اس کتاب کا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 61144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1146-961/D=11/1436-U ”فیصلہ ہفت مسئلہ“ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی قدس سرہ کی تصنیف ہے جو حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ سے لکھوائی تھی، خاص حالات میں لکھی گئی تھی، عبارت اور زبان بھی پرانی ہے، مسائل بھی دقیق ہیں، پڑھنے والا ان مسائل کے سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو پڑھ سکتا ہے۔ (۲) پڑھنے کا مقصد اور ضرورت واضح کریں۔ (۳) اس کتاب کے دو ضمیمے ہیں ایک حضرت گنگوہی کا ایک حضرت تھانوی کا انہیں بھی پڑھ لینا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند