متفرقات - تاریخ و سوانح

Pakistan

سوال # 59982

ہمارے یہاں یعنی پاکستان میں ایک جماعت ہے عوام میں پنج پیرکے نام سے مشہور ہے لیکن یہ لوگ اپنے آپ کو اشاعت توحید والسنتہ والے کہتے ہیں، یہ لوگ اپنے آپ کو دیوبندی کہتے ہیں لیکن ان کا عقیدہ دیوبند والوں سے مختلف ہے ، حیات النبی کے بارے میں ان کا کچھ اور قسم کا عقیدہ ہے ۔ علماء کرام ان کو مماتی کہتے ہیں۔ آپ لوگ ہماری رہنمائی فرمائیں کہ یہ جماعت کیسی ہے ؟ پاکستان میں جو دیوبند والے حضرات ہیں ان کے ساتھ ان کے اور بھی اختلافی مسائل ہیں مثلاً یہ لوگ وسیلہ نہیں مانتے ۔ جزاک اللہ خیرا

Published on: Aug 10, 2015

جواب # 59982

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 521-521/Sd=10/1436-U

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی قبر میں باحیات ہونا تواتر حدیث سے ثابت ہے، اس پر اہل السنة والجماعت کا اجماع ہے، علامہ سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حیاة النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی قبرہ ہو وسائر الأنبیاء معلومة عندنا علمًا قطعیًا لما قام عندنا من الأدلة في ذلک و تواترت بہ الأخبار (الحاوي لفتاوی: ۲/ ۱۴۷) اسی طرح آپ کے وسیلے سے دعا مانگنا جائز اور حدیث سے ثابت ہے، جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنی قبر میں زندہ رہنے کے بلاتاویل منکر ہیں، وہ بدعتی ہیں، سوال میں مذکورہ مماتی فرقے کا حیاة النبی کے سلسلے میں کیا عقیدہ ہے؟ یہ فرقہ مطلق حیات کا منکر ہے یا حیاة النبی کی کسی خاص کیفیت کا منکر ہے؟ اس فرقے کے اور کیا عقائد ہیں؟ پوری تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کریں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات