متفرقات - تاریخ و سوانح

Pakistan

سوال # 59888

ایک فاضل نوجوان نے بیان میں کہا کہ: "معراج تو حتمی طور پر یقین کے ساتھ قرآن اور صحیح حدیث سے ثابت ہے ، لیکن یہ حتمی طور پر قرآن اور صحیح حدیث سے ثابت نہیں کہ معراج ہوئی کس مہینے میں یا کس تاریخ کو یا کس دن کی رات کو؟ اس بارے میں مختلف اقوال ہیں، مشہور عوام میں ستائیس رجب کی رات ہے ، ہمارے علمائے احناف کے ہاں راجح قول سترہ رمضان کی رات ہے ۔ معراج کس تاریخ کی رات کس مہینے میں ہوئی؟ اس بارے میں حتمی طور پر ایک ہی قول نہیں۔" کیا یہ بات واقعی صحیح ہے ؟

Published on: Jun 29, 2015

جواب # 59888

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 866-862/B=9/1436-U

تفصیلی اور تحقیقی بات معلم کرنی ہے تو سیرت کی یا تفسیر کی معتبر کتابیں مطالعہ کرلیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات