• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 5535

    عنوان:

    برطانوی دور کے ایک انگریز جنرل ہیمپرجو انگریز جاسوس بن کر عرب ملکوں میں شورش پھیلاتا تھااس کی سوانح حیات ملتی ہے:Confession of a British Spy (ایک برطانوی جاسوس کے اعترافات) اس میں اس نے ابن عبدالوہاب نجدی کا تفصیل سے ذکر کیا ہے اور اس کو اکسانے اور ترکیوں کے خلاف بغاوت اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے لیے کیسے استعمال کیااس بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ یہاں تک کہ خلفائے راشدین، صحابہ اور حتی کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ابن عبدالوہاب خود کو بہتر سمجھتا تھا، دین کا کھلم کھلامن چاہا مطلب نکالتا اور شیعہ عورتوں سے زنا کرتا تھا۔ اور سیدنا عمر فاروق کے فتوے کا انکار کرتا۔ خود ابن عبدالوہاب کے قبیلے والوں نے نکال باہر کیا تھا حتی کہ اس کے بھائی سلیمان ابن عبدالوہاب نے ابن عبدالوہاب کے رد میں کتاب لکھی۔ ابن عبدالوہاب کو سلطان وقت نے مرتد کی سزا کے طور پر جلوا کے مروایاتھا۔ ابن عبدالوہاب نے کہا کہ نبی پاک علیہ السلام کا روضہ مبارک سب سے بڑا صنم یعنی بت ہے۔ ابن عبدالوہاب نے لکھا میری لاٹھی محمد سے بہتر ہے۔ ہر دور کے علماء نے ابن عبدالوہاب کی سختی سے تردید کی۔ مولانا حسین احمد مدنی صاحب نے شہاب ثاقب میں ابن عبدالوہاب کو سخت گستاخ، کافر اور کیا کیا گالیاں لکھیں، پھر بعد میں دیوبند ی اس سے مکر گئے کہ اب حرمین سعودیوں کے قبضے میںآ گیا تھا۔ پہلے اہل سنت والجماعت کی حکومت تھی تو ان کو بیوقوف بنا نے کے لیے یہ کتاب لکھ کر ان کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی کیوں کہ ہر دور کے اہل سنت عبدالوہاب کو اپنا دشمن سمجھتے رہے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 659/ د= 561/ د

    شیخ محمد بن عبدالوہاب کے حالات اور تاریخ پر لکھی ہوئی مستند اور صحیح کتابوں کا مطالعہ کریں، ایک کتاب کا نام ہے شیخ محمد بن عبدالوہاب کے خلاف پروپیگنڈہ، ہندوستان کے علمائے حق پر اس کے اثرات مولفہ مولانا محمد منظور نعمانی علیہ الرحمة۔ دیوبند اور دہلی کے کتب خانوں سے قیمتاً حاصل ہوسکتی ہے، اس کو منگواکر مطالعہ فرمائیں، پھر جو اشکال ہو اسے واضح طور پر لکھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند