• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 5291

    عنوان:

    حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنے دور میں اسلام کے لیے کیا کیا، اور کتنے شہر فتح کئے؟

    سوال:

    حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنے دور میں اسلام کے لیے کیا کیا، اور کتنے شہر فتح کئے؟

    جواب نمبر: 5291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 828=775/ د

     

    حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خوارج سے مقابلہ کیا، مصر، کوفہ، مکہ، مدینہ میں باصلاحیت افراد کو عامل و گورنر مقرر کیا، مصر میں عمرو بن العاص- رضی اللہ عنہ- کو حاکم بنایا، پھر ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے عبد اللہ بن عمرو بن العاص کو بنایا، ان کے دور حکومت میں جوبیس سال کو محیط ہے۔ سجستان، رقہ، سوڈان، افریقہ، طرابلس، الجزائر اور سندھ کے بعض حصے فتح کیے گئے۔ ان کا دور حکومت ایک کامیاب دور تھا، ان کے زمانہ میں کوئی علاقہ سطلنت اسلامیہ سے خارج نہیں ہوا، بلکہ اسلامی سلطنت کا رقبہ وسیع تر ہوتا چلا گیا۔ تفصیل کے لیے کتب سیرت و تاریخ کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند