• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 48173

    عنوان: کیا کسی صحابی یا صحابیہ کا نکاح محرم کے مہینے ہوا ہے ؟ اماں فاطمہ کا نکاح کونسے مہینے میں ہوا تھا؟

    سوال: کیا کسی صحابی یا صحابیہ کا نکاح محرم کے مہینے ہوا ہے ؟ اماں فاطمہ کا نکاح کونسے مہینے میں ہوا تھا؟

    جواب نمبر: 48173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1447-1447/M=1/1435-U حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا نکاح حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ محرم میں ہوا تھا۔ (تاریخ الخمیس: ۱/۴۰۷ بحوالہ: اشرف الفتاوی: ۴۵، کتاب الایمان والعقائد) اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح کس مہینے میں ہوا تھا اس میں اختلاف ہے، کچھ کہتے ہیں کہ ذی الحجہ میں ہوا تھا، بعض کی رائے ہے کہ صفرمیں ہوا تھا، اسی طرح بعض حضرات کہتے ہیں کہ محرم میں ہوا تھا۔ (سیرة المصطفیٰ: ۱/۶۴۲، ط: ربانی بکڈپور دہلی، المنتظم في تاریخ الملوک والأمم: ۳/۸۴-۸۵، ط: دارالکتب العلمیہ، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند