• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 4526

    عنوان:

    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح تاریخ پیدائش کیا ہے؟ اس دن کیا کرنا چاہیے؟ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے اعمال سے باخبر ہیں؟

    سوال:

    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح تاریخ پیدائش کیا ہے؟ اس دن کیا کرنا چاہیے؟ کیا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے اعمال سے باخبر ہیں؟

    جواب نمبر: 4526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 822=868/ د

     

    ولادت باسعادت کی تاریخ میں اقوال مختلف ہیں مشہور قول تو یہ ہے کہ 12ربیع الاول کو پیدا ہوئے۔ لیکن جمہور محدثین اور مورخین کے نزدیک راجح اورمختار قول یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم 8 ربیع الاول کو پیدا ہوئے۔

    (۲) کوئی خاص عمل اس دن کے لیے نہ احادیث میں بتلایا گیا ہے نہ ہی حضرات صحابہ کرام و تابعین عظام رضوان للہ علیہم اور فقہاء کرام سے منقول ہے۔ درود شریف کی کثرت کرلینا بہتر ہے۔

    (۳) آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر دوشنبہ اور جمعرات کو امت کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند