• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 39677

    عنوان: کیا امام عبدالرزاق ثنانی اور امام حاکم نیشاپوری شیعہ تھے؟

    سوال: کیا امام عبدالرزاق ثنانی اور امام حاکم نیشاپوری شیعہ تھے؟

    جواب نمبر: 39677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 477-451/N=8/1433 جی ہاں! امام عبد الرزاق صنعانی اور ابوعبد اللہ حاکم نیشاپوری ان دونوں میں کچھ تشیع تھا یعنی: یہ دونوں اہل السنت والجماعت کے برخلاف حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خلفائے ثلاثہ پر مقدم اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان ہی کو مستحق خلافت سمجھتے تھے، وغیرہ وغیرہ، لیکن یہ لوگ آج کل کے شیعوں کی طرح ہرگز نہ تھے، آج کل کے شیعہ تو روافض بھی ہیں، بلکہ ان میں سے بہت سے لوگ نصوص قطعیہ کے انکار کی وجہ سے کافر اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں، قال المغلطائي في إکمال تہذیب الکمال (۸/۲۶۷، ۲۶۸، ط: الفاروق الحدیثة للطباعة والنشر) عن عبد الرزاق الصنعاتي: ولما ذکرہ ابن حبان في الثقات قال: کان ممن یخطئ إذا حدث عن حفظہ علی تشیع فیہ... وقال أبوداوٴد: کان عبد الرزاق یعرض بمعاویة أخذ التشیع من جعفر، وقال العجلي: ثقة یتشیع إھ وقال الذہبي في سیر أعلام النبیاء (۱۷/ ۱۶۵، ط موٴسسة الرسالة) عن أبي عبد اللہ الحاکم النیشاپوری:۔۔۔ وکان من بحور العلم علی تشیع قلیل فیہ إھ وللمزید في ذلک من أقوال العلماء یراجع مقدمة المستدرک (۱/۹، ط: دارالحرمین للطباعة والنشر والتوزیع)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند