• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 38808

    عنوان: تلبیس ابلیس کیسی کتاب ہے؟

    سوال: ۱- حضرت میرا سوال یہ ہے کہ علامہ ابن جوزی رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں کچھ بتائیں نیز یہ بھی بتائیں کہ ان کی کتاب تلبیس ابلیس کیسی کتاب ہے؟ اس پر اگر کچھ روشنی ڈال دیں تو مہربانی ہو گی۔ ۲- میں نے قضا نماز پڑھنے کا اہتمام کیا ہے جس کے لئے میں نے یہ طریقہ اپنایا ہے کہ جب سے مجھ پہ نماز فرض ہوئی ہے اس دن کے حساب سے میں روزانہ دو دنوں کی نماز پڑھتا ہوں ا ور کلینڈر سے دو روز کم کرتا جاتا ہوں ا ور نیت یہ کرتا ہوں کہ میں نماز پڑھتا ہوں فلاں وقت کی قضا واسطے اللہ کے ، تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ میں نے پورا کلینڈر ترتیب دیا ہوا ہے جس دن سے مجھ پے نماز فرض ہے ۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 38808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1277-231/B=7/1433 (۱) علامہ جمال الدین ابوالفرج عبد الرحمن بن علی بن محمد بن الجوزی رحمہاللہ چھٹی صدی ہجری کے مشہور عالمِ دین اور محدث گزرے ہیں، آپ کی پیدائش ۵۰۸ھ اور وفات ۵۹۷ھ میں ہوئی، آپ نے کئی اہم کتابیں یادگار چھوڑی ہیں جن میں سے ”تلبیس ابلیس“ ”الضُّعفاء“ ”المنتظم فی التاریخ“ ”الناسخ والمنسوخ“ مشہور ہیں، ”تلبیس ابلیس“ اصلاحِ نفس اور نصائع وعبرت کے لیے بہت ا چھی کتاب ہے۔ (۲) آپ کا طریقہٴ کار صحیح ہے، آپ اسی طرح قضا صرف فرض نمازوں کی کرتے رہیں؛ البتہ نیت اس طرح کیا کریں کہ میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی ظہر پڑھتا ہوں۔ سب سے پہلی عصر پڑھتا ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت دے طاقت وقوت دے۔ آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند