• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 35431

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟ تفصیلی جواب ارسال کریں۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟ تفصیلی جواب ارسال کریں۔

    جواب نمبر: 35431

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2383=1360-12/1432 حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نماز جنازہ میں کسی نے امامت نہیں کی تھی بلکہ بغیر امام ہی حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین تشریف لاکر تنہا تنہا نماز پڑھتے رہے، اسی طرح آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا حکم اور وصیت بھی اپنی نماز جنازہ ادا کرنے کا تھا، شروح حدیث مثل فتح الباری، عمدة القاری وغیرہ سے اسی طرح ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند