• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 33030

    عنوان: کیا یہ صحیح ہے کہ عقبہ بن نافع ایک صحابی ہیں؟ کیا انھوں نے شمالی افریقہ میں اسلام پھیلایا؟ مستند حوالہ بتادیں۔

    سوال: کیا یہ صحیح ہے کہ عقبہ بن نافع ایک صحابی ہیں؟ کیا انھوں نے شمالی افریقہ میں اسلام پھیلایا؟ مستند حوالہ بتادیں۔

    جواب نمبر: 33030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1203=769-8/1432 عقبہ بن نافع حضرت عمرو بن العاص کے خالہ زاد بھائی ہیں، آپ علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ میں ولادت ہوگئی تھی؛ لیکن انھیں شرف صحابیت حاصل نہیں۔ اور بلاشبہ آپ نے شمالی افریقہ میں اسلام پھیلایا ہے بلکہ حضرت معاویہ کے دورِ امارت میں ۵۰ سے ۵۵ ھ تک ان کی طرف سے افریقہ کے حاکم بھی رہے، مزید تفصیل کے لیے دیکھئے، علامہ خیرالدین زرکلی کی ”الاعلام“: ۴/۲۴۱، ط: دارالعلم للملایین بیروت۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند