متفرقات - تاریخ و سوانح

India

سوال # 29599

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ نے 90/ لاکھ لوگوں کو اسلام میں داخل کیا۔ براہ کرم، اس بارے میں مستند حوالہ دیں۔ 

Published on: Feb 8, 2011

جواب # 29599

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(ل): 207=177-3/1432

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمہ اللہ کے ہاتھ پر کثیر تعداد نے اسلام قبول کیا، البتہ اس کی صحیح تعداد کا ذکر کسی مستند طریقہ پر نہیں ملتا، فتاویٰ محمودیہ میں ہے: ”حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمہ اللہ کے ہاتھ پر بہت بڑی تعداد میں لوگ مسلمان ہوئے، ایک عیسائی نے نوے لاکھ تعداد لکھی ہے ہوسکتا ہے کہ اس کا مبالغہ ہو“۔ (فتاویٰ محمودیہ: ۴/۵۵۶) اور اس کے حاشیہ میں تاریخ دعوت وعزیمت کے حوالہ سے مذکور ہے ”کسی قدیم تاریخی ماخذ میں ان تبلیغی مساعی کی تفصیلات اور ان کے نتائج واثرات کا مستند ومعین طریقہ پر تذکرہ نہیں ملتا، عام طور پر اتنا ذکر کیا جاتا ہے کہ کثیر وعظیم تعداد میں بندگانِ خدا نے ان سے ایمان واحسان کی دولت پائی اور لوگ جوق درجوق اسلام میں داخل ہوئے“ (تاریخ دعوت وعزیمت: ۳/۳۰)

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات