متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 2947
مولانا طارق جمیل کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ان کے بیانات سن سکتے ہیں؟ (۲) اورمعراج ربانی کون ہیں؟
مولانا طارق جمیل کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ان کے بیانات سن سکتے ہیں؟ (۲) اورمعراج ربانی کون ہیں؟
جواب نمبر: 2947
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 157/ ھ= 110/ ھ
(۱) مولانا طارق جمیل صاحب مدظلہ پاکستان میں رہتے ہیں، جماعت تبلیغ سے وابستہ ہیں، معتمد علیہ شخصیت کے مالک ہیں، علمائے کرام کو ان کے بیانات پر اعتماد ہے، پس ان کے بیانات سننا جائز ہے، کسی بات میں کوئی اشکال ہو تو صحیح نقل کرکے معلوم کرلیں۔
(۲) معراج ربانی کون شخص ہے؟ہم اس سے واقف نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند