• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 21549

    عنوان:

    میں نے سنا ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے زنا سرزد ہوگیا تھا اور ان کی کے کوڑوں کی سزا کے دوران موت واقعہ ہوگئی تھی اور کوڑے حضرت عمر نے ہی لگوائے تھے۔ برائے مہربانی بتادیں کہ یہ واقعہ صحیح ہے کہ نہیں، اگر صحیح ہے تو اس واقعہ کو تفصیل سے بیان فرمادیجیے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21549

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 717=138-5/1431

    حضرت عمر فاروق رضی اللہ کے بیٹے سے زنا سرزد ہونے کا واقعہ صحیح نہیں ہے، محدثین نے انکار کیا ہے: کما في تنزیہ الشریعة قال صاحب الکتاب بعد ما نقل ہذا الحدیث․ وھو مما وضعہ القصاص وفي إسنادہ من ھو مجہول ثم أن سعید بن مسروق من أصحاب الأعمش فأین ہو من عمر وروی من حدیث مجاہد عن ابن عباس مطولاً أوردہ ابن الجوزي وقال موضوع فیہ مجاہیل وقال الدارقطني حدیث مجاہد عن ابن عباس في جلد أبي شحمة لیس بصحیح (تنزیہ الشریعة المرفوعة عن الأحادیث الشنیعة الموضوعة کتاب الأحکام والحدود لأبي الحسن علي بن محمد بن عرافي الکناني: ۲/۲۲۰)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند