• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 18976

    عنوان:

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی ان صحابی کا نام بتائیں یا کسی اور کا جنھوں نے سامنے سے نماز جنازہ پڑھائی؟

    سوال:

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی ان صحابی کا نام بتائیں یا کسی اور کا جنھوں نے سامنے سے نماز جنازہ پڑھائی؟

    جواب نمبر: 18976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 131=124-2/1431

     

    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ عام دستور کے مطابق جماعت کے ساتھ نہیں ہوئی اور نہ اس میں کوئی امام بنا، ابن اسحاق وغیرہ اہل سیر نے نقل کیا ہے کہ تجہیز وتکفین کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ مبارک حجرہ شریفہ میں رکھا گیا، پہلے مردوں نے گرودہ در گروہ نماز پڑھی، پھر عورتوں نے پھر بچوں نے۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نشرالطیب میں لکھتے ہیں: [اور ابن ماجہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ کا جنازہ تیار کرکے رکھا گیا تو اول مردوں نے گروہ درگروہ ہوکر نماز پڑھی، پھر عورتیں آئیں، پھر بچے، اور اس نماز میں کوئی امام نہیں ہوا [فلما فرغوا من جہازہ یوم الثلثاء وضع علی سریرہ في بیتہ ثم دخل الناس علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إرسالاً یصلون علیہ حتی إذا فرغوا دخل النساء حتی إذا فرغوا ادخلوا الصبیان] (ابن ماجہ: ۱۱۸)

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند