• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 175541

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرہٴ نسب کیا ہے؟

    سوال: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرہٴ نسب کیا ہے؟ نبی اکرم ﷺ سے لے کر آدم علیہ السلام تک سارا شجرہ نسب بتائیں۔ ان سوالات کا تفصیلی جوابات مرحمت فرمائیں ۔عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 175541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 382-305/D=05/1441

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ نسب

    سیدنا ومولانا محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مُرّة بن کعب بن لُویّ بن غالب بن فہر بن مالک بن النضر بن کنانة بن خزیمة بن مدرکة بن الیاس بن مضر بن نذار بن معد بن عدنان۔

    حافظ عسقلانی فرماتے ہیں کہ امام بخاری علیہ الرحمة نے اپنی جامع صحیح میں نسب شریف کے سلسلے کو فقط عدنان تک ذکر فرمایا مگر اپنی تاریخ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام تک سلسلہ نسب کو ذکر فرمایا ہے ، وہ یہ ہے:

    عدنان بن اُدو بن المقوّم بن تارح بن یشحب بن یعرب بن ثابت بن اسماعیل ابن ابراہیم علیہما الصلاة والسلام۔

    عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نسب شریف کو بیان فرماتے تھے تو عدنان سے تجاوز نہ فرماتے، عدنان تک پہنچ کر رُک جاتے، اور فرماتے کذب النسابون یعنی نسب والوں نے غلط کیا انھیں سلاسل النساب کی تحقیق نہیں جو کچھ کہتے ہیں وہ بے تحقیق ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند