• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 173817

    عنوان: امام ابوحنیفہ کو ابو حنیفہ کیوں کہتے ہیں؟

    سوال: امام ابوحنیفہ کو ابو حنیفہ کیوں کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 173817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 177-147/H=02/1441

    ابوحنیفہ امام صاحب کی کنیت ہے، حنفیہ حنیف کی موٴنث ہے جس کا معنی ناسک (عابد، زاہد) یا مسلم ہے کیونکہ حنف کے معنی میلان کے ہیں اور مسلم وہ ہے جودین حق کی طرف مائل ہو، ابوحنیفہ کنیت ہونے میں تین اقوال ہیں:

    (۱) دوات کے ساتھ آپ کی ملازمت کی وجہ سے یہ کنیت ہے جو دوات لغت عراق میں حنیفہ سے موسوم ہے۔

    (۲) آپ کی ایک بیٹی تھی جس کے ساتھ آپ کی کنیت ہے، لیکن اس قول کو رد کیا گیا ہے اس لئے کہ حماد کے علاوہ آپ کی کوئی مذکر اور موٴنث اولاد معلوم نہیں ہے (امام اعظم اور علم حدیث: ص: ۱۶) ۔

    (۳) حنیفہ کے معنی اپنے دین میں یکسو رہنے والا، اسی اعتبار سے آپ کی کنیت ابوحنیفہ ہے کیونکہ آپ رحمة اللہ علیہ اپنے دین پر عمل کرنے میں بہت زیادہ یکسو تھے۔ پس خلاصہ یہ نکلا کہ آپ کی یہ کنیت وصفی ہے نسبی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند