• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 173453

    عنوان: خانہ کعبہ بیت المقدس کے کتنے سال پہلے تعمیر ہوا ؟

    سوال: امید ہے کہ آپ بخیر ہوں گے اللہ تعالی آپ تمام حضرات کی محنتوں قبول فرمائے اور آپ کی عمر میں برکت نصیب فرمائے آمین عرض گزارش یہ ہے کہ کچھ سوالات کے جوابات مطلوب ہے ؛ (۱) قربانی کا واقع کس تاریخ کو پیش آیا؟ (۲) خانہ کعبہ بیت المقدس کے کتنے سال پہلے تعمیر ہوا ؟ (۳) اُر کے محافظ دیوتا کا نام کیا تھ؟ ا ان کے جواب جلد ارسال کرے عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 173453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 65-51/B=01/1441

    (۱) تلاش بسیار کے بعد قربانی کی تاریخ نہیں مل سکی۔

    (۲) خانہ کعبہ مسجد اقصی سے چالیس سال پہلے تعمیر ہوا، حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ مسجد حرام اور مسجد اقصی کے درمیان کتنی مدت کا فاصلہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا چالیس سال کا فاصلہ ہے۔ عن أبی ذرّ قال: قلت یا رسول اللہ! أيّ مسجد وضع أوّلاً ، قال: المسجد الحرام، قلت: ثمّ ، قال: المسجد الأقصی، قلت: کم بینہما ، قال: أربعون الخ ۔ (بخاری: ۱/۴۸۷، ۴۷۷، رقم الحدیث: ۳۳۱۱، اتحاد دیوبند)

    (۳) معلوم نہیں۔

    نوٹ: اس طرح کے سوالات دارالافتاء میں بھیجنا مناسب نہیں، کسی مورّخ سے رجوع کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند