• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 17240

    عنوان:

    مفتی رشید احمد (دارالافتاء والارشاد کراچی) کون تھے؟ (۲)کیا یہ علمائے حق میں سے تھے؟ (۳)مفتی رشید صاحب نے اپنی کتاب [پانچ مسائل] میں لکھا ہے کہ پندرہ شعبان کا روزہ ناجائز ہے اور اس رات کی وہ فضیلت نہیں ہے جو علماء اور عوام میں مشہور ہے۔(۵)کیا مفتی رشید صاحب کی کتابیں پڑھنی چاہیے؟ جلد جواب عنایت کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1927=1544-12/1430

    (۱) مفتی رشید احمد صاحب دارالافتاء والارشاد کراچی پاکستان کے بڑے مفتی تھے۔

    (۲) نیز یہ علمائے حق میں سے تھے۔

    (۳) مفتی صاحب کی کتاب پانچ مسائل کس مطبع سے چھپی ہے اور کب چھپی ہے نیز مفتی صاحب نے کتاب کے کس صفحہ پر اس کے ناجائز ہونے کو لکھا ہے اس کو ٹھیک ٹھیک حوالہ کے ساتھ لکھ کر بھیجیں، تب ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔

    (۴) مفتی صاحب اہل حق میں سے تھے حضرت کی کتابوں کو پڑھنا مفید ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند