متفرقات - تاریخ و سوانح

Pakistan

سوال # 167920

امام ابو حنیفہ کوکبار تابعی میں شمار کیا جاتا ہے یا صغار تابعی میں؟

Published on: Jan 30, 2019

جواب # 167920

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 404-354/D=05/1440



صاحب سیر اعلام النبلاء نے تابعین کے چند طبقات شمار کئے ہیں جن میں صرف پہلے طبقے کو کبارِ تابعین کا عنوان دیا ہے اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کو پانچویں طبقے میں شمار کیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ صغار تابعین میں سے ہیں۔ (۶/۳۹۰، ط: موٴسسة الرسالہ بیروت) ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات