• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 161788

    عنوان: بغیر صابون کے غسل کرنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگ غسل کیسے کرتے تھے ؟ اس زمانے میں تو صابن نہیں تھا؟

    جواب نمبر: 161788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1155-1002/H=9/1439

    یہ کیسے معلوم ہوا کہ اُس زمانہ میں صابون نہ تھا اگر بالفرض نہ بھی تھا تو بغیر صابون کے غسل کرلینا تو آج بھی ناممکن نہیں ہے اور جب آج ہو سکتا ہے تو اسی طرح پہلے زمانہ میں اور نبی اکر صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں بھی کر لیا کرتے تھے؟ معلوم نہیں آپ کو اشکال کیا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند