• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 15845

    عنوان:

    اصحاب صفہ کو کس طرح دھوکے سے شہید کیا گیا تھا؟ (۲)حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے ایک بیٹے کا نام محمد بن حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ ہے اگر وہ حضرت علی کے بیٹے ہیں تو ان کے نام کے آخر میں بن حنیفہ کیوں ہے، بن علی کیوں نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1530=1452/1430/ب

    قبیلہ رِعْل و ذَکوان کے کفار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہا ہمارے یہاں لوگ کثیر تعداد میں مسلمان ہوچکے ہیں، ان کو اسلام کے احکام سکھانے اور قرآن پڑھانے کے لیے کچھ آدمی دیجیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ستر قراء حفاظ کو بھیجا۔ بیر معونہ کے پاس پہنچ کر ان لوگوں نے غداری کی اور ان سب حفاظ کو شہید کردیا۔

    (۲) جی ہاں، محمد بن حنفیہ بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بیٹے تھے، مگر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے نہ تھے۔ یہ حنفیہ کے بطن سے تھے اسی لیے ماں کی طرف منسوب ہوکر مشہور ہوئے، حنفیہ بھی حضرت علی کی بیوی تھیں۔ محمد بن حنفیہ بہت بڑے محدث ہوئے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند