• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 148509

    عنوان: یہودی کی شروعات کہاں سے ہوئی؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں یہودیوں کے بارے میں سب کچھ جاننا چاہتا ہوں کہ یہودی کون ہیں؟ وہ کس کو مانتے ہیں؟ انکا عقیدہ کیا ہے ؟ ان کی شروعات کہاں سے ہوئی؟ مہربانی کر کے تفصیل میں جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 148509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 349-338/N=5/1438

    (۱-۳): شریعت کی اصطلاح میں یہودی وہ لوگ کہلاتے ہیں جو حضرت موسی علی نبینا وعلیہ الصلاة والسلام پر ایمان رکھتے تھے اور ان پر جو کتاب نازل ہوئی، اس کے مطابق عمل کرتے تھے، اب یہ مذہب محرف ومنسوخ ہوچکا ہے اور یہودی علما نے تورات میں بھی بے پناہ تحریفات کردی ہیں ، اب اس کی صحیح تفصیلات جاننا مشکل ہے؛ البتہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام آسمانی مذاہب بنیادی عقائد میں متفق ہوتے ہیں، جیسے: اللہ تعالی ربوبیت اور وحدانیت کا عقیدہ، رسالت کا عقیدہ اور بعث بعد الموت کا عقیدہ وغیرہ، قرآن کریم کی مختلف سورتوں اور آیات میں یہودیوں کے سلسلہ میں ضروری تفصیلات آگئی ہیں، آپ یہودیوں کے متعلق تفصیل کے لیے کسی معتبر تفسیر جیسے: معارف القرآن یا حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب سیوہارویکی قصص القرآن کا مطالعہ کریں، اور اگر آپ عربی زبان سے واقفیت رکھتے ہیں تو عرب علما نے یہودیوں کی تاریخ پر مختلف عربی کتابیں لکھی ہیں اور یہ کتابیں نیٹ پر دستیاب ہیں، آپ تفصیلات کے لیے ان کا مطالعہ کرسکتے ہیں؛ البتہ کسی کتاب کے مطالعہ سے پہلے کسی معتبر عالم سے اس کی اعتباریت دریافت کرلیں، اس کے بعد ہی اس کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند