• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 14178

    عنوان:

    جناب اساتذہ کرام میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ مولانا امیر حسن صاحب جو کہ ایک بہت بڑے پیر صاحب ہیں، یہ کون ہیں، کس کے خلیفہ ہیں اورکہاں رہتے ہیں، برائے کرم رہبری فرمائیں؟

    سوال:

    جناب اساتذہ کرام میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ مولانا امیر حسن صاحب جو کہ ایک بہت بڑے پیر صاحب ہیں، یہ کون ہیں، کس کے خلیفہ ہیں اورکہاں رہتے ہیں، برائے کرم رہبری فرمائیں؟

    جواب نمبر: 14178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1445=1440/ھ

     

    جامع الشریعة والطریقة حضرت مولانا قاری امیر احسن صاحب زاد مجدہ سیوان بہار کے رہنے والے ہیں، عرصہ دراز سے اشرف المدارس ہردوئی یوپی میں تعلیم وتدریس، اصلاح وتزکیہ کی خدماتِ جلیلہ انجام دے رہے ہیں، قطب عالم حضرت اقدس الحاج مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلوی مہاجر مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعة کے اجل خلفاء میں سے ہیں، حضرت اقدس محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمة اللہ علیہ کے انتہائی معتمد علیہ ہیں۔ رمضان المبارک سالہا سال سے مدرسہ مفتاح العلوم میل وشارم ویلور مدراس تامل ناڈو کی مسجد خضر میں اعتکاف فرماتے ہیں، اجلہ علمائے کرام کا سال بھر بالخصوص رمضان المبارک میں حضرت قاری امیر حسن صاحب زاد مجدہ کی طرف رجوع رہتا ہے، بے شمار خلق خدا فائدہ اٹھاتی ہے اور اپنے ظاہر وباطن کو حضرت کی ہدایات سے سنوارتی رہتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند