• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 1314

    عنوان:

    کیا امام مہدی کے نام کے ساتھ علیہ السلام لگاسکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا امام مہدی کے نام کے ساتھ علیہ السلام لگاسکتے ہیں؟

    کیا یہ صرف انبیائے کرام کے ساتھ مشروط ہے؟

    جواب نمبر: 1314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  363/ل = 363/ل)

     

    علیہ السلام کا مطلب یہ ہے کہ ان پر سلامتی ہو، یہ جملہ دعائیہ ہے جس طرح انبیاء علیہم السلام کے ساتھ لگایا جاسکتا ہے اسی طرح غیر نبی پر بھی علیہ السلام کا اطلاق کیا جاسکتا ہے۔ البتہ چونکہ علیہ السلام کا لفظ سلف صالحین نے انبیاء علیھم السلام کے ساتھ خاص کیا ہے اس لیے غیر نبی کے ساتھ علیہ السلام لگانا بہتر نہیں اس میں مہدی بھی شامل ہیں۔ شامی میں ہے: والظاھر أن العلة في منع السلام ما قالہ النووي في علة منع الصّلاة أن ذلک شعار أھل البدع ولأن ذلک مخصوص في لسان السلف بالأنبیاء علیھم الصلاة والسلام (شامي: ج۱۰ ص۴۸۳ ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند