• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 11660

    عنوان:

    ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ صحابی حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ حضرت موسی علیہ السلام کے زمانہ سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک تھے۔ آپ کو ان تمام انبیاء کا زمانہ دیکھنے کا موقع ملا آخرکار ان کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام ملا بطور سچائی کے اور آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے راستہ کی اقتداء کی۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ آیا یہ صحیح ہے ؟اگر یہ صحیح ہے ، تو پھر حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ کی کیا عمر تھی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 609=563/ب

    حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے نہ حضرت موسی علیہ السلام کو پایا اور نہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو، بلکہ آپ نے صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی سو سال پہلے پیدا ہوئے، آپ پہلے مجوسی تھے پھر نصرانی ہوئے اور پھر مشرف باسلام ہوکر صحابیٴ رسول ہوئے، آپ کی عمر کے بارے میں کئی قول ہیں، بعض نے ساڑھے تین سو سال کہا اور بعض نے ڈھائی سو سال کہا، اسد الغابة: ۲/۳۳۲ میں علامہ ذہبی فرماتے ہیں: ڈھائی سو سال کے بارے میں تو کوئی شک نہیں، اختلاف اور شک ڈھائی سو سے زائد کے بارے میں ہے۔ (الإصابة: ۲/۶۲)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند