• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 10884

    عنوان:

    میرے ایک دوست مجھے بتارہے تھے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی ایک صاحب زادی کا نکاح حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا تھا۔ آیا یہ بات درست ہے یا نہیں اگر ہے تو حدیث کی کس کتاب میں اس کو قلم بند کیا گیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 236=66/ل

    جی ہاں! یہ واقعہ درست ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا نکاح حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت ام کلثوم سے ہوا تھا، البدایہ والنہایہ: ۷/۱۳۹، ط، مصر، تاریخ اسلام: ۱/۳۱۱ اور دیگر کتب میں یہ واقعہ مذکور ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند