• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 10224

    عنوان:

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضرت حسن اور حضرت حسین کے علاوہ کتنے نواسے تھے؟ (۲)حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی نکاح کے وقت اور رخصتی کے وقت کتنی عمر تھی؟

    سوال:

    (۱)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضرت حسن اور حضرت حسین کے علاوہ کتنے نواسے تھے؟ (۲)حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی نکاح کے وقت اور رخصتی کے وقت کتنی عمر تھی؟

    جواب نمبر: 10224

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 125=125/ م

     

    (۱) حضرت حسن وحسین رضی اللہ عنہما کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین نواسے اور تھے، ایک کا نام مُحسن تھا یہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا ہی کے بطن سے تھے، لیکن بچپن ہی میں انتقال فرماگئے تھے، دوسرے کا نام علی ہے، یہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے بدن سے تھے، اور تیسرے عبداللہ ہیں، یہ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئے، سوائے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے اور کسی صاحب زادی سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل کا سلسلہ نہیں چلا۔ (سیرة المصطفی حصہ سوم)

    (۲) ہجرت سے تین سال قبل ماہ شوال سن ۱۰ نبوی میں نکاح ہوا، آپ رضی اللہ عنہا کی عمر اس وقت چھ سا ل کی تھی، ہجرت کے سات آٹھ مہینہ بعد شوال ہی کے مہینہ میں رخصتی اور عروسی کی رسم ادا ہوئی، اس وقت آپ رضی اللہ عنہا کی عمر نو سال اور کچھ ماہ تھی۔ (حوالہ سابقہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند