• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 946

    عنوان:

    اسلام میں میوزک حلال ہے یا حرام؟

    سوال:

    اسلام میں میوزک حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 946

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  342/ل = 338/ل)

     

    حرام ہے۔ حدیث شریف میں ہے: صوتان ملعونان في الدنیا والآخرة مزمار عند نغمة ورنة عند مصیبة (الترغیب والترغیب: 4/184) دنیا اور آخرت میں دو آوازیں ملعون ہیں گانے کے وقت بانسری اور مصیبت کے وقت آواز بلند کرنااور در مختارمیں ہے: قلت وفي البزازیة: استماع صوت الملاھي کضرب قصب ونحوہ حرام لقولہ علیہ الصلاة والسلام: استماع الملاھي معصیة والجلوس علیھا فسق والتلذذ بھا کفر (الدر المختار مع الشامي: 9/405، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند