• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 851

    عنوان: کیا ایسے کال سینٹر میں کام کرنا درست ہے جہاں حرام کھانے بھی بک کیے جاتے ہوں؟

    سوال:

    کیا میں کسی غیر مسلم ملک میں کال سینٹر میں کام کرسکتا ہوں جس میں ایسے کھانوں کا آرڈر بک کروں گا جو حرام ہوں گے جیسے خنزیر یا حرام چکن؟

    جواب نمبر: 851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 371/م=359/م)

     

    ایسے کال سینٹر میں کام کرنا معصیت پر اعانت کی وجہ سے درست نہیں: لقولہ تعالیٰ: وَلاَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ (الآیة) اگر فوری طور پر اس کام کو چھوڑنا دشوار ہو یعنی معاشی پریشانی کا سبب ہو تو خالص حلال پیشے کی تلاش جاری رکھیں، جب نظم ہوجائے تو موجودہ کام چھوڑدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند