• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 63712

    عنوان: مشت زنی کی عادت سے کیسے بچا جائے؟

    سوال: (۱) میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں پہلے مشت زنی کرتاتھا، لیکن نماز پڑھنے سے یہ عادت بہت کم ہوگئیہے ، مگر اب بھی کم از کم ایک مہینہ بعد یا دس دن بعد پھر سے شوق آنے لگتاہے اور میں کنٹرول نہیں کرپاتاہوں اور لڑکیوں کے ننگے فوٹو کو دیکھتاہوں۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟کبھی کبھی چھوٹی لڑکیوں کو دیکھ کر گندے خیالات ذہن میں آجاتے ہیں اور عضوٴ خاص اٹھنے لگتاہے، لیکن میں کنٹرول کرلیتاہوں، مگر پھر بھی شیطان مجھ پر حاوی رہتاہے، میں کیا کروں ؟ مجھے کوئی حل بتائیں؟ (۲) ایک اورمسئلہ یہ ہے کہ جب کوئی چھوٹی لڑکی پاس آجاتی ہے یا گود میں بیٹھ جاتی ہے تو غلط خیالات تو ذہن میں نہیں آتے ، لیکن عضوٴ خاص خود بخود اٹھنے لگتاہے، اس سے سخت غصہ آتاہے کہکسی غلط خیال کے بغیر عضوٴ خاص آٹھنے لگتاہے۔ براہ کرم، اس کا کوئی حل بتائیں۔ مہربانی ہوگی آپ کی۔

    جواب نمبر: 63712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1567=1070-10/1432 (۱) آپ مزید ہمت کریں، ان شاء اللہ مشت زنی کی عادت بالکلیہ ختم ہوجائے گی، مشت زنی شرعاً حرام ہے اور شرعی وطبی ہرلحاظ سے مضر ہے، مشت زنی چھوڑنے کے لیے آپ اولاً غلط تصاویر دیکھنا چھوڑدیں اور نیکوں اور اللہ والوں کی صحبت اختیار کریں، اگر شادی نہ ہوئی ہو تو کوشش کرکے شادی کرلیں، اگر یہ ممکن نہ ہو تو روزہ کی کثرت کریں اس سے بھی قوت شہوانیہ مغلوب ہوجاتی ہے اور سوتے وقت بجائے ادھر ادھر کے خیالات لانے کے ہاتھ میں تسبیح لے کر درود شریف پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ آپ سے یہ عادت چھوٹ جائے گی۔ (۲) اس کا حل بھی وہی ہے جو اوپر مذکور ہوا نیز شہوت کے اندیشہ کے وقت آپ چھوٹی بچی کو ہاتھ میں نہ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند