• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4676

    عنوان:

    کیا اسلام میں سگریٹ نوشی جائز ہے یا نہیں؟ کیا آپ مجھے سگریٹ چھڑانے میں معاون کوئی دعا بتادیں گے؟

    سوال:

    کیا اسلام میں سگریٹ نوشی جائز ہے یا نہیں؟ کیا آپ مجھے سگریٹ چھڑانے میں معاون کوئی دعا بتادیں گے؟

    جواب نمبر: 4676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 591=634/ ل

     

    بلاوجہ سگریٹ نوشی مکروہ ہے۔ اور اگر مریض ہوجانے کا خطرہ ہو تو ناجائز ہے۔ اور اگر جان کی ہلاکت کا اندیشہ ہو تو حرام ہے۔ سگریٹ نوشی کی عادت چھڑانے کے لیے ہمت سے کام لیں اور خود ہی چھوڑنے کی کوشش کریں۔ اگر ہوسکے تو کسی ماہر حکیم سے رابطہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند