• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4514

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ دوسرے مذاہب کے مجسمہ اورمورتی کو ان کے ماننے والوں کے ہاتھوں میں اس کے ساتھ کیا برتاؤ کرنا چاہیے، اس حقیقت کی روشنی میں کہ قرآن ہم سے کہتا ہے کہ ہم دوسرے مذاہب کے طریقوں کو ناقابل احترام نہ سمجھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4514

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 875=888/ د

    نہ ان کا احترام و اکرام کریں اور نہ ہی زبان و ہاتھ سے ان کی بے حرمتی کی کوئی بات کریں بلکہ ان لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑدیں، قرآن میں فرمایا گیا ہے لاَ تَسُبُّوا الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ (الآیة) یعنی دوسروں کے معبودوں کو برا مت کہو، پھر وہ ضد میں تمھارے معبود برحق کو برا کہیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند