• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4468

    عنوان:

    جس پرفیوم میں الکوحل ہوتا ہے اس کے استعمال کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ اگر اس کے استعمال کی اجازت ہے تو کیا جسم میں پرفیوم لگاکر نماز پڑھنے کی بھی اجازت ہے؟

    سوال:

    جس پرفیوم میں الکوحل ہوتا ہے اس کے استعمال کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ اگر اس کے استعمال کی اجازت ہے تو کیا جسم میں پرفیوم لگاکر نماز پڑھنے کی بھی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 4468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1308=1006/ ھ

    بعض اکابر اہل فتویٰ کی تحقیق ہے کہ آج کل الکوحل جو بنتا ہے وہ عامةً اشربہٴ محرمہ میں سے نہیں ہوتا ان حضرات کے قول پر ایسے پرفیوم کے استعمال کی گنجائش ہے، اور کپڑوں یا جسم پر لگایا تو ناپاک ہونے کا حکم بھی ان کے نزدیک نہیں ہوتا، پس نماز بھی درست ہوجائے گی تاہم ترک ایسے پرفیوم کا احوط ہے، بالخصوص کپڑے وجسم پر لگاکر نماز پڑھنے سے اجتناب کرنا بہرحال اولیٰ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند