• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4236

    عنوان:

    میرا سوال پرفیوم سے متعلق ہے۔ اگر پرفیوم میں الکوحل ہو تو کیااس کا استعمال کرنا جائز ہے؟

    سوال:

    میرا سوال پرفیوم سے متعلق ہے۔ اگر پرفیوم میں الکوحل ہو تو کیااس کا استعمال کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 4236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1120=823/ ھ

     

    اگر خمورِ اربعہ میں سے الکوحل نہ ہو تو استعمال کی گنجائش ہے، اور بعض اکابر اہل فتویٰ کی تحقیق یہی ہے کہ آج کل الکوحل شراب محرمہ سے نہیں بنائی جاتی پس اس تحقیق کی بنیاد پر اجازت ہے، اور ترک بہرحال احوط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند