متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 4090
انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے جعلی انوسٹمنٹ ثبوت جیسے جعلی کرایا معاہدہ یا کوئی دوسری پالیسی پیش کرنا جائز ہے؟
انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے جعلی انوسٹمنٹ ثبوت جیسے جعلی کرایا معاہدہ یا کوئی دوسری پالیسی پیش کرنا جائز ہے؟
جواب نمبر: 409031-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 207=207/ م
انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے جعلی ثبوت جیسے جعلی کرایہ وغیرہ پیش کرنا جائز نہیں، یہ جھوٹ اور دھوکہ دہی ہے جو ناجائز ہے، اور دوسری پالیسی سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اس کی وضاحت کی جائے تو حکم لکھا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
خاتون کا کوکنگ (کھانوں) اور بچوں کی ویڈیوز بنا کر یویوب پر اپلوڈ كرنا؟
1369 مناظرقوالی کی شرعی حیثیت بتادیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو اللہ کی تعریف ہے توجائز ہے۔ میں اسے بھی میوزک کی طرح حرام ہی سمجھتا ہوں کیوں کہ اللہ کی تعریف کسی موسیقی آلات کے بغیربھی ہوسکتی ہے۔ کچھ دوست کہتے ہیں کہ تم اس کی حقیقت کو نہیں سمجھتے اور بعض دفعہ اولیاء کرام سے منسوب کرتے ہیں کہ انھیں پسند تھی۔ میرے نزدیک ایسا کہنا اولیاء کرام پر تہمت لگانے کے برابر ہے۔ برائے کرم اصلاح کریں تاکہ دوستوں کو میں بہترین جواب دے سکوں۔
10141 مناظرکوئی حیا باختہ لڑکی اس لیے بچے پیدانہ کرنا چاہے کہ بچے بددین ہوں گے؟
2396 مناظرمیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گیسٹ(عارضی) استاذ ہوں، مجھے تھوڑی رقم معاوضہ میں ملتی ہے، میں نے ماسٹر ڈگری(ایم اے) انجینئرنگ میں حاصل کی ہے۔ میرے پاس ایک جگہ میرٹھ (یوپی) سے کسی پرائیویٹ کالج سے آفر آیا کہ میں وہاں جاکے ایک فارم بھردوں کہ میں وہاں کے اس کالج میں ملازم ہوں ، کیوں یوجی سی کی ٹیم اساتذہ وغیرہ کی تعلیم چیک کرتی ہے پھر اسی اعتبار سے وہ اس کالج کو درجہ دیتی ہے۔ میں میرٹھ گیا اور میں نے وہاں کے ملازم ہونے کا فارم بھردیا حالانکہ میں وہاں کا ملازم نہیں ہوں۔ اور اس فارم بھرنے کے لیے کالج والوں نے مجھے کچھ رقم دی ہے معاوضہ کے طور پر، کیا شریعت کی نظر میں یہ رقممیرے لیے جائز ہے؟ اکثر پرائیویٹ کالج وغیرہ ایسا کرتے ہیں وہ یوجی سی والوں کو دیکھا تے ہیں کہ فلاں استاذ ہیں، انہوں نے ماسٹر ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ ہمارے یہاں ملازم ہیں، چیک کرنے کے وقت وہ جھوٹ بولتے ہیں، کہ وہ آج کل چھٹی پہ ہیں، یا کہیں سیمینار میں شریک ہونے کے لئے گئے ہیں، وغیرہ۔
2205 مناظر