• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 2794

    عنوان:

    جب پانی میں دم کرکے پیتے ہیں توپانی کے آداب ضروری ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ ہمارے اندر غلاظت بہت ہیں (بدبو کا نظام) تو پانی کی بے ادبی تو نہیں رہی ہے؟

    سوال:

    جب پانی میں دم کرکے پیتے ہیں توپانی کے آداب ضروری ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ ہمارے اندر غلاظت بہت ہیں (بدبو کا نظام) تو پانی کی بے ادبی تو نہیں رہی ہے؟

    جواب نمبر: 2794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 36/ ج= 36/ ج

    دم کیے ہوئے پانی کے پینے میں کوئی بے ادبی نہیں۔ اندرونی غلاظت کا شرع میں کوئی اعتبار نہیں ہے۔ آخر آدمی مساجد میں مسجد حرام اور مسجد نبوی جیسے متبرک مقام پر بھی تو اپنے اندر کی ناپاکیوں کے ساتھ جاتا ہے۔ آب زمزم کی برکت حدیث سے ثابت ہے اور لوگ صدیوں سے اسے پیتے آرہے ہیں، اور احادیث میں اس کے پینے کی ترغیب بھی آئی ہے۔ پھر دم کیے ہوئے پانی کے پینے میں کیا حرج ہوسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند