• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177449

    عنوان: تنخواہ كی تعیین کے بغیر مدرسے میں ملازمت

    سوال: میرا نام حافظ علی احمد ہے، میرا سوال یہ ہے کہ میں مسجد /مدرسہ کے لیے آئی ٹی سپورٹ(تیکنیکی کام کاج میں تعاون) کے طورپر کام کررہاہوں، میرا کام متعین ہے ،دن اور وقت بھی متعین ہیں، مگر کام کے لیے تنخواہ متعین نہیں ہے، مدرسہ والوں نے مجھے بتایا کہ یہ مدرسہ چندہ پر چلتا ہے، اس لیے تمہاری تنخواہ متعین نہیں کی گئی ہے، تم بغیر متعین کے ہی تنخواہ لو ، میں ہر مہینہ دس ہزار روپئے کا مطالبہ کرتاہوں ۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 177449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:749-545/sn=8/1441

     صورت مسئولہ میں تنخواہ کی تعیین ضروری ہے ، ؛ کیونکہ صحت اجارہ کے شرائط میں اجرت ومحنتانہ کا متعین ہونا بھی ہے، مدرسہ کے چندے سے چلنے کی وجہ سے تعیینِ تنخواہ کی شرط ختم نہ ہوگی؛ لہذا آپ انتظامیہ سے بات کرکے مناسب تنخواہ کی تعیین کرلیں ورنہ معاملہ فاسد رہے گا ۔

    وأما شرائط الصحة فمنہا رضا المتعاقدین......ومنہا أن تکون الأجرة معلومة.(الفتاوی الہندیة 4/ 411، الباب الأول فی تفسیر الإجارة ورکنہا وألفاظہا وشرائطہا إلخ ،ط: مکتبة زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند