• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177339

    عنوان: حرام آمدنی والوں كے گھر كے بچوں كو قرآن پڑھانا اور اس كی اجرت لینا؟

    سوال: زید ایک عالم ہے عمروکے بچوں کو اس کے گھر جاکر قرآن پڑھاتا ہے عمرو کی آمدنی کے ذراٸع حرام ہیں کیا زید قرآن پڑھا کر حرام عمرو کی حرام آمدن سے عوض لے سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 177339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:452-478/L=6/1441

    اگر عمرو کی آمدنی حرام ذرائع سے حاصل ہے یا اس کی آمدنی مخلوط ہے اور آمدنی کا غالب حصہ حرام ذرائع سے حاصل ہے اور وہ اس سے عوض دے توجانتے ہوئے لینا جائز نہ ہوگا؛ البتہ اگراس کے پاس غیر مخلوط حلال مال ہے اور وہ اس سے اجرت دیتا ہے یاکسی سے حلال مال قرض لے کر اجرت دے تولینا جائز ہوگا۔ قال فی الفتاوی الہندیة:أہدی إلی رجل شیئا أو أضافہ إن کان غالب مالہ من الحلال فلا بأس إلا أن یعلم بأنہ حرام، فإن کان الغالب ہو الحرام ینبغی أن لا یقبل الہدیة، ولا یأکل الطعام إلا أن یخبرہ بأنہ حلال ورثتہ أو استقرضتہ من رجل، کذا فی الینابیع․ (الفتاوی الہندیة 342/5)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند