• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176011

    عنوان: ایڈ پر کلک کر کے پیسے کمانا

    سوال: ایک شخص نے ایک ویب سائیٹ بنائی ہے click pay earn کے نام سے جس میں روازانہ کے اعتبار سے ایڈس دیکھنی پڑتی ہے اور ان کو دیکھنے کے لیئے پیکیجز کرنے پڑتے ہیں اور پیکیجز دس ہزار سے ایک لاکھ تک ہیں مثلا اگر ہم دس ہزار والا پیکیج کرتے ہیں تو اس کے بینک اکاوَنٹ میں ہمیں دس ہزار بھیجنے ہیں پحر روز چالیس ایڈس اس ویب سائیٹ پر ہمیں دیکھنی ہیں تو اس کے عوض ہمیں چار سو روپئِے ملیں گے ، اگر ایڈ چالیس سے کم دیکھی تو بھی اس حساب سے پیسے ملیں گے اور یہ ہر پیکیج تین ماہ تک چلے گا، اس کے بعد پھر نیا پیکیج کرنا پڑے گا اور جو ایڈس دکھائی جاتی ہیں اس میں معروف علماء کرام کے بیانات ہوتے ہیں اور اگر کوئی کسی اور کو اس ویب سائیٹ میں ایڈ کرتا ہے تو جسے ایڈ کیا ہے جب وہ چالیس ایڈس دیکھ ے گا تو ایڈ کرنے والے کے اکاوَنٹ میں ستر روپئے جمع ہوں گے ، کیا یہ صورت جائز ہے ہم یہ پیکیج کر سکتے ہیں یا نہیں ؟اگر نہیں تو اس کی کیا وجہ ہے ؟

    جواب نمبر: 176011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 427-346/D=05/1441

    ایڈس پر کلک کرکے پیسے کمانا یہ تو اجارہ کی صورت ہے یعنی جتنی مرتبہ کلک کریں گے اسی کے اعتبار سے پیسے ملیں گے؛ لیکن درج ذیل وجوہات کی بنا پر یہ معاملہ ناجائز ہے:

    (۱) ایڈس دیکھنے کے لئے دس ہزار یا اس سے زائد کے پیکیجز کرنے کی شرط لگانا یہ اصولی اجارہ کے خلاف ہے۔

    (۲) ایڈس میں اگرچہ معروف علماء کرام کے بیانات ہوتے ہیں؛ لیکن اس میں ایڈوَرٹائزمنٹ کے ذریعہ تصاویر وغیرہ اوپر کو آتی رہتی ہیں جن کا دیکھنا جائز نہیں ہے۔

    (۳) اگر آپ کسی ماہ ایڈس پر کلک نہ کریں یا کم ہی کر پائیں تو ابتداء دس ہزار کی دی ہوئی رقم کا نقصان اٹھانا پڑے گا جو کہ قمار کی شکل ہے۔

    ان وجوہات کی بنا پر اس طرح کی ویب سائٹ بناکر پیکیجز بیچنا اور خریدنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند