• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175667

    عنوان: مرنے کے بعد جو قرآن خوانی كرانا كیسا ہے؟

    سوال: مرنے کے بعد جو قرآن خوانی کرائی جاتی ہے تو کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 175667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 507-379/B=05/1441

    کسی کے مرنے کے بعد قرآن خوانی کرانا محض رسم و رواج بن گیا ہے قرآن خوانی کرنے والوں کو کھانا بھی کھلاتے ہیں کہیں کچھ نقد بھی دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں نہ پڑھنے والے کو ثواب ملتا ہے نہ ہی مُردوں کو ثواب پہونچتا ہے۔ اس سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اپنے مخصوص لوگوں کو یہ ہدایت کردیں کہ جو کچھ ہو سکے اللہ کے لئے قرآن پڑھ کر ایصال ثواب کردیا کریں۔ اور میت کے لئے دعاءِ مغفرت کر دیا کریں۔ کچھ نہیں تو ۱۱/ مرتبہ قل ہو اللہ شریف پڑھ کر ہی ایصال ثواب کر دیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند