• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175445

    عنوان: متعینہ وقت سے دس منٹ تاخیر کرکے آنے پر پورے ایک دن کی تنخواہ کاٹ لینا؟

    سوال: درجہ ذیل مسئلہ کے بارے میْں قاسم ایک مدرسہ میْں مدرس جو مدرسہ قاسم کے گھر سے بہت ہی دور ہے جس بناء پر قاسم سنیچر کے دن مدرسہ کے وقت متعینہ میْں پہنچ نہیں پاتا، ایک دو گھنٹہ دیرہوجاتی ہے اب مدرسہ والوْں نے ایک قانون بنایا کہ کوئی مدرس سنیچر کے دن وقت متعینہ سے دس منٹ تاخیر کرکے آئے تو پورے دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی کیا یہ قانون شرعاجائزہے؟

    جواب نمبر: 175445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 392-345/M=04/1441

    وقت متعینہ سے دس منٹ تاخیر کرکے آنے پر پورے ایک دن کی تنخواہ کاٹ لینے کا قانون، یہ مالی جرمانہ ہے جو راجح قول کے مطابق درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند